راولپنڈی: فوجی وردی میں خود کو ایس ایس جی کا کیپٹن ظاہر کرنے والا شخص گرفتار
راولپنڈی کے حساس علاقے اولڈ ائیرپورٹ روڈ پر فوج کی وردی میں خود کو ایس ایس جی کا کیپٹن ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے جعلی آرمی کارڈ اور مختلف افراد و خواتین کے شناختی کارڈ ،کاپیز اور ایک پاسپورٹ برآمد کر لیا گیا۔
تھانہ چکلالہ راولپنڈی میں پولیس کے سب انسپکٹر زاہد محمود کی مدعیت میں درج مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ اولڈ ائیرپورٹ روڈ پر ڈیوٹی کے موجود تھےکہ کرال چوک کی جانب سے آرمی یونیفارم میں ایک شخص پیدل چلتا ہوا ایا۔چال مشکوک دیکھ کر اس کو چیک کرنے کے لیے تو روکا تو مزکورہ شخص نے اپنا تعارف ایس ایس جی گروپ کے کیپٹن عامر سہیل کے نام سے کرایا۔
مزکورہ اپنی یونٹ اور جایے تغیناتی کے بارے تسلی بخش جواب نہ دے سکا جامعہ تلاشی لینے پر یونیفارم کی جیب سے پرس جس میں کیپٹن عامر سہیل کے نام کا آرمی کارڈ ، نقول اور مختلف ناموں کے مرد و خواتین کے شناختی کارڈز ،اور 15 سو روپے برآمد ہوئے جبکہ یونیفارم کی دوسری جیب سے موبائل فون ملا جس میں اسکی آرمی یونیفارم میں تصاویر وغیرہ بھی تھیں اسی طرح شولڈر بیگ سے شلوار قمیض جوتوں کا ایک جوڑا اور حسن محی الدین کے نام کا پاسپورٹ اور ایک فوٹو کاہی اڈاپشن فارم برآمد ہوا شناختی کارڈ اور آڈایشن کارڈ دنوں پر اسکی ولدیت مختلف ہائی گی ابتدئی پوچھ گچھ پر مزکورہ نے بتایاکہ بہاولپور سے تعلق ہے آرمی آفیسر نہیں ہوں بلکہ دھوکہ دہی کے لیے آرمی آفیسر کی یونیفارم پہنی اور جعلی آرمی کارڈ بنا رکھا ہے جس کو مزکورہ کے بیگ سے شلوار قمیض و جوتے اسکو پہنوا کر فوجی وردی وغیرہ قبضے میں لے لی گی ملزم کے خلاف خود کو جعلی آرمی آفیسر ظاہر کرنے ،جعلی کارڈ بنا کر رکھنے سمیت فراڈ و دھوکہ دہی کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا مزید تفتیش جاری ہے ۔۔