مقامی ترقی اور بااختیار مستقبل کا خواب ؛ بلوچستان کے عوام بھی نئے صوبوں کے حامی
بلوچستان کے عوام بھی مقامی ترقی اور بااختیار مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے نئے صوبوں کی حمایت کررہے ہیں۔
بلوچستان کے شہریوں نے نئے صوبوں کو علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات میں بہتری کا مؤثر ذریعہ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل سے عوام کو بہتر نمائندگی، مسائل کے بروقت حل اور ترقی کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔
شہریوں کے مطابق نئے صوبوں کے قیام سے ملک میں دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔ نئے صوبوں کے قیام سے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں ترقی کا عمل تیز ہو گا ۔
شہری کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں سے انتظامی امور میں بہتری اور عوام کو حکومتی سہولیات تک رسائی آسان ہونے کی امید ہے۔
نئے صوبوں کا قیام عوامی ضروریات کی تکمیل، بہتر حکمرانی اور متوازن علاقائی ترقی کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔