شادی کی تقریب میں اسلحے کی نمائش اور فلمی انداز میں اندھا دھند فائرنگ، ویڈیو وائرل

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے قانونی کارروائی جاری ہے، پولیس

پشاور:

لوئر دیر کے علاقے اوچ میں شادی کی تقریب کے دوران اسلحے کی نمائش اور فلمی انداز میں اندھا دھند فائرنگ کرنے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اندھا دھند فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ غیر قانونی اور خطرناک عمل ہے، شہری خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔

Load Next Story