لاڑکانہ، قمبر اور شہدادکوٹ کے عوام کے لیے پیپلز بس سروس کا نیا روٹ شروع

پیپلز بس سروس کے دائرہ کار کو سندھ کے مختلف شہروں تک وسعت دی جا رہی ہے، شرجیل میمن

کراچی:

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر لاڑکانہ، قمبر اور شہدادکوٹ کے عوام کے لیے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے دائرہ کار کو سندھ کے مختلف شہروں تک وسعت دی جا رہی ہے۔ نئے روٹ سے لاڑکانہ، قمبر اور شہدادکوٹ کے شہریوں کو سفری سہولت حاصل ہوگی۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مختلف اضلاع میں پیپلز بس سروس کے مزید روٹس بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔

Load Next Story