وزیراعظم کی پرائم منسٹر فیول ریلیف اسکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت
یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے، چنگ چی وزیراعظم فیول ریلیف سکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف سکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کردی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فیول ریلیف اسکیم میں 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو فی الفور شامل کرنے کی ہدایت کی۔
یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے، چنگ چی وزیراعظم فیول ریلیف سکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے۔
وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے اب 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے، چنگ چی چلانے والے بھی مستفید ہو سکیں گے۔