لاہور؛ 8سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد، خاتون ٹیچر زیر حراست
درخواست گزار کے مطابق بچہ سر پر چھڑی لگنے سے زخمی ہوا
لاہور:
بادامی باغ کے علاقے میں 8 سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد کرنے پر خاتون ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیچر پر دوسری جماعت کے طالب علم عدنان سلطان پر تشدد کا الزام لگایا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق بچہ سر پر چھڑی لگنے سے زخمی ہوا۔
پولیس نے بچے پر تشدد کرنے والی لیڈی ٹیچر کو حراست میں لے لیا، لیڈی ٹیچر کے خلاف دفعہ اے 328 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔