گوجرانوالہ: زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے اور رشوت دینے والا سی سی ڈی کا جعلی انسپکٹر گرفتار
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے اور رشوت دینے کے الزام میں سی سی ڈی کا جعلی انسپکٹر گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے سیالکوٹ میں درج زیادتی کے مقدمے کو کاؤنٹر کرنے کی کوشش کی اور محرر کو 50 ہزار روپے رشوت دیتا رہا۔
پولیس کے مطابق جانچ پڑتال پر تمام معاملہ جعلی نکلا اور میاں عامر کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔ ملزم کے خلاف جعلی افسر بننے، رشوت دینے اور جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جعلی انسپکٹر کا ساتھ دینے والے لڑکا اور لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جو جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی کوشش کر رہے تھے۔ رشوت کی رقم بطور ثبوت قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔