این اے 77 گوجرانوالہ: راشد بشیر ورک کو ن لیگ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے این اے 77 گوجرانوالہ میں راشد بشیر ورک کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے

گوجرانوالہ میں ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک کی خالی نشست پر ان کے صاحبزادے راشد بشیر ورک کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے این اے 77 گوجرانوالہ میں راشد بشیر ورک کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب میں راشد بشیر ورک مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے، انہیں پارٹی ٹکٹ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب 8 نومبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نشست چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔
 

Load Next Story