لاہور؛ پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ، شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی، ویڈیو سامنے آگئی

ملزم نے شہری کو تھپڑ مارا، بعد ازاں اس کی ٹانگ پر فائر کرکے زخمی کر دیا

لاہور:

کوٹ لکھپت آٹو مارکیٹ میں پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

چونگی امرسدھو میں کوٹ لکھپت آٹو مارکیٹ کے قریب گاڑی پارک کرنے کے تنازع پر معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Load Next Story