بلوچستان؛ سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم، تربیت، نگہداشت اور بحالی کے لیے انقلابی منصوبہ

وفاقی و صوبائی حکومت کے باہمی تعاون سے قائم سینٹر کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب نے کیا

کوئٹہ:

کوئٹہ میں سماعت سے محروم خصوصی بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

وفاقی و صوبائی حکومت کے باہمی تعاون سے قائم سینٹر کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب نے کیا۔

ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر میں سماعت سے محروم تقریباً 350 بچے اور بچیاں زیرِ تعلیم ہیں، ادارے میں سماعت سے محروم بچوں کو پرائمری تا ثانوی تعلیم کے ساتھ جدید فنی تربیت دی جا رہی ہے۔

بلوچستان میں اس نوعیت کے ادارے کا قیام خصوصی بچوں کی تعلیم، ہنرمندی اور فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

Load Next Story