پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

منافع کی واپسی میں کمی کے باعث بھی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری آئی ہے، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد

پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

ملک میں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے یہ اشاریے سال کی بلند ترین ماہانہ سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منافع کی واپسی میں کمی کے باعث بھی  براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری آئی  ہے۔

اقتصاد ی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی عکاسی ہے۔

Load Next Story