جماعت اسلامی کا راولپنڈی دھرنا بھی ختم کرنے کا اعلان

دھرنے کو کچھ وقت کیلئے موخر کر رہے ہیں، اب جماعت کے ارکان دھرنے میں شریک ہونے نہ ہونے والوں کا جائزہ لیں گے

جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی نے آج 14 ویں روز لیاقت باغ چوک میں دیا گیا دھرنا ختم کر دیا ہے۔

جماعت اسلامی راولپنڈی کے دھرنا میں صوبائی اور مقامی قیادت کے علاؤہ وکلاء نے بھی شرکت کی۔ دھرنا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن سعید یوسف خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سسٹم کا فیصلہ طلباء یونینز ٹریڈ یونینز اور وکلاء فورم کرتے ہیں، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کا تحفظ سب کو مل کر کرنا، بجلی پانی گیس پٹرول سب بنیادی حقوق میں شامل ہیں، مسجد کے بجلی کے بل کمرشل آتے ہیں جو افسوسناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیکورٹ بار راولپنڈی ڈویژن کی طرف یقین دلاتا ہوں عوامی حقوق کیلئے حاضر ہونگے۔

 جماعت اسلامی دھرنے سے صدر اسلامک لائیرز موومنٹ شمالی پنجاب  ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ اور ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ملک قاسم محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ مسئلہ صرف پیٹرولیم کا نہیں بلکہ ظلم کے خلاف جہاد ہے، امیر جماعت جب لانگ مارچ کی کال دینگے ہم تیار ہونگے۔

امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کو کچھ وقت کیلئے موخر کر رہے ہیں، اب جماعت کے ارکان دھرنے میں شریک ہونے نہ ہونے والوں کا جائزہ لیں گے کہ کتنے ارکان آئے اور کتنے ارکان ایک دن بھی نہیں آئے یہ تجزیہ کرنا ہے، اب گلی اور محلوں میں نکلنا ہے روزانہ کی بنیاد پر ہر زون کی ٹولیاں بنائیں گے۔
 

Load Next Story