سعودی عرب کا 96 واں یوم الوطنی آج جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
سعودی عرب اپنا 96 واں یوم الوطنی آج بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منا رہا ہے ملک بھر میں قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
دارالحکومت ریاض سمیت مملکت کے بڑے شہروں میں قومی پرچموں کی بہار ہے جبکہ بلند عمارتوں کو سعودی پرچم کے سبز رنگ سے روشن اور خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
شاہراہوں، تاریخی مقامات اور عوامی مقامات پر بھی یومِ الوطنی کی مناسبت سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے مظاہرے بھی جاری ہیں۔
یومِ الوطنی کی تقریبات میں سعودی شہریوں کے ساتھ مملکت میں مقیم غیر ملکی بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے سعودی عرب سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔