بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو؛ صوبے میں ترقیاتی سرگرمیاں زورو شور سے جاری

قلعہ سیف اللہ کے عوام نے منصوبوں کو علاقے کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے میں ترقیاتی سرگرمیاں زورو شور سے جاری ہیں۔

بی ایس ڈی آئی کے تحت ضلع قلعہ سیف اللہ میں فیز ون اور فیز ٹو کے مجموعی طور پر53 ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیے گئے۔ ضلع قلعہ سیف اللہ میں 53ترقیاتی منصوبے 85 کروڑ روپےسے زائد کی لاگت سے مکمل کیے گئے ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر،سولرآئزیشن،واٹرسپلائی، حفاظتی بند، سیوریج اورتعلیمی سہولیات شامل ہیں۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ)،سول انتظامیہ اورمنتخب عوامی نمائندوں پرمشتمل  کمیٹی نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کویقینی بنایا ہے۔ قلعہ سیف اللہ کے عوام نے منصوبوں کو علاقے کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

Load Next Story