آبنائے ہرمز میں پروجیکٹائل حملے کے بعد تجارتی جہاز ڈوبنے لگا، 2 افراد ہلاک

پروجیکٹائل لگنے سے جہاز پر آگ بھڑک اُٹھی اور وہ ڈوبنے لگا تھا

ایران کی بچھائی بارودی سرنگ سے دو آئل ٹینکرز ٹکرا گئے

آبنائے ہرمز میں نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آنے کے بعد ایک کارگو جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور جہاز بے قابو ہو کر سمندر میں بہنے لگا جس کے نتیجے میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی بحری تجارت سے متعلق ادارے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز کو پیش آنے والے واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اس اطلاع میں بتایا گیا کہ ایک نامعلوم سمت سے آنے والا پروجیکٹائل کارگو جہاز سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ سمندر میں بے سمت بہنے لگا۔ عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 2 ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

برطانوی ادارے کے مطابق واقعے کی وجوہات اور حملے کی نوعیت جاننے کے لیے متعلقہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ جہاز سے ایندھن کے اخراج کی یا سمندری ماحول کو نقصان کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یوکے میری ٹائم نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ بحری جہاز کس کی ملکیت تھا اور اس کی منزل کیا تھی اور نہ ہی حملے کی نوعیت کا معلوم ہوسکا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملانے والا اہم بحری راستہ ہے جسے اسرائیل اور امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران نے مارچ سے بند کر رکھا ہے۔

اس آبی گزر گاہ سے دنیا بھر میں تیل اور گیس کا 20 فیصد ترسیل کیا جاتا ہے ایرانی بندش اور یہاں سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر حملے کے باعث سپلائی کافی متاثر ہے اور پیٹرول قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

عالمی سطح پر تیل اور دیگر توانائی مصنوعات کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ خطے میں حالیہ کشیدگی کے باعث اس راستے سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے لیے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے اور دیگر شرائط کے پورا کیے جانے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولیں گے جس پر امریکی صدر نے مزید سخت حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

 

Load Next Story