سندھ کے شہریوں نے بھی نئے صوبوں کو اپنے مسائل کا واحد حل قرار دے دیا

کراچی کو یا تو نیا صوبہ بنایا جائے یا پھروفاق کے حوالے کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

کراچی:

سندھ کے شہریوں نے بھی نئے صوبوں کو اپنے مسائل کا واحد حل قرار دے دیا ہے، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ کراچی کو یا تو نیا صوبہ بنایا جائے یا پھروفاق کے حوالے کیا جائے۔

کراچی، لاڑکانہ اور حیدرآباد کے عوام کا ماننا ہے کہ ان کی مشکلات کا خاتمہ نئے صوبوں کے قیام سے ہی ممکن ہے۔

شہریوں نے نئے صوبوں کی تشکیل پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، پانی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی سے ہر شخص  پریشان ہے۔

بڑھتے شہری مسائل پر عوامی بے چینی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑے صوبوں کو انتظامی بنیاد پرتقسیم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ

Load Next Story