لاہور؛ سائبر فراڈ میں ملوث 11 ملزمان گرفتار، بینک افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے بھی شامل

سائبر کرائم ایجنسی نے 13 لیپ ٹاپ، 6 موبائل اور 6 کمپیوٹر برآمد کر لیے

لاہور:

این سی سی آئی اے پنجاب کی کارروائیوں کے دوران سائبر فراڈ میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں بینک افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 6 ملزمان بھی شامل ہیں۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ​غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابی حاصل ہوئی۔ سائبر کرائم ایجنسی نے 13 لیپ ٹاپ، 6 موبائل اور 6 کمپیوٹر برآمد کر لیے۔

​گلبرگ اور برکت مارکیٹ میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے مارے گئے، ​ملزمان کے قبضے سے اہم ڈیجیٹل ڈیٹا اور VOIP سافٹ ویئر برآمد کیا گیا۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کے مطابق بیرونی ممالک کے شہریوں کو کالز کرکے فراڈ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔

Load Next Story