سندھ میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی تعداد 77 ہزار سے تجاوز کرگئی
فوٹو: فائل
سندھ میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کی تعداد 77 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
سندھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق صوبے بھر کے تھانوں میں مختلف جرائم میں ملوث مفرور اور اشتہاری ملزمان کی مجموعی تعداد 77 ہزار 630 ہوگئی، جبکہ رواں برس مجموعی طور پر 14 ہزار 841 مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس 13 ہزار 549 اشتہاری ملزمان کا اضافہ ہوا، جبکہ 6 ہزار 864 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ رواں برس 1131 اشتہاری ملزمان کو فہرست سے خارج کیا گیا، 30 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ 4 اشتہاری ملزمان کو دوبارہ فہرست میں شامل کیا گیا۔
ریکارڈ کے مطابق اس وقت صوبے میں اشتہاری ملزمان کی مجموعی تعداد 38 ہزار 435 ہے۔
رواں برس مفرور ملزمان کی تعداد میں 20 ہزار 182 کا اضافہ ہوا، جبکہ پولیس نے 7 ہزار 977 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔ ریکارڈ کے مطابق 5 ہزار 28 مفرور ملزمان کو فہرست سے خارج کیا گیا، 12 مفرور ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ 262 مفرور ملزمان کو دوبارہ فہرست میں شامل کیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق اس وقت صوبے بھر میں مفرور ملزمان کی تعداد 39 ہزار 195 ہے، جبکہ رواں برس مجموعی طور پر 14 ہزار 841 مفرور اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔