پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ امتیاز اور اعجاز شفیع کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور دھرنے کی کال دی ہے، جس کے بعد حکومت نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔ درخواست گزاروں کے مطابق احتجاج کرنا آئینی حق ہے اور دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مخصوص خطرے والے اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے بجائے پورے پنجاب میں پابندی عائد کردی۔ پرامن احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی بنیادی آئینی حقوق کے زمرے میں آتی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو معطل کرنے کا حکم دے۔