ساہیوال: شوہر سے جھگڑے پر خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی
عینی شاہدین کے مطابق پچھلی موٹرسائیکل پر سوار شہریوں نے خاتون کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی۔
ساہیوال میں شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے چلتی موٹرسائیکل سے اتر کر نہر لوئر باری دوآب میں چھلانگ لگا دی۔
عینی شاہدین کے مطابق پچھلی موٹرسائیکل پر سوار شہریوں نے خاتون کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی۔
بہادر نوجوانوں نے خاتون کو نہر سے زندہ باہر نکال لیا۔ خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر ریسکیو اہلکاروں نے اسے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔