اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت
اوپن اے آئی نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے بے قابو بوٹس نے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی درجنوں تصاویر لیک کر دیں اور امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت کی۔
یہ تشویشناک پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی نے ایک اور غیر ارادی ہیکنگ کے واقعے کا انکشاف کیا جبکہ ٹیکنالوجی کے شعبے کی بڑی شخصیات پہلے ہی اس حوالے سے متعدد سخت انتباہات جاری کر چکی ہیں۔
اوپن اے آئی نے جمعے کو بتایا کہ اس کے ایجنٹس نے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی 53 تصاویر لیک کیں۔
لیکن ٹیکنالوجی کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ تصاویر اے آئی سے تیار کردہ تھیں یا حقیقی، اور نہ ہی اس نے یہ واضح کیا کہ یہ سیکیورٹی خلاف ورزی کب ہوئی۔
اسی روز اوپن اے آئی نے تصدیق کی کہ اس کے بے قابو ایجنٹس نے امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس تک بھی رسائی حاصل کی۔
ان میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) اور محکمہ تجارت شامل تھے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ تک ناکام رسائی کی ایک کوشش کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔