پشاور؛ حسن خیل میں کان گرنے کا واقعہ، ملبے تلے دبنے والے تینوں افراد جاں بحق

آپریشن میں 4 ایمبولینسز، دو ڈیزاسٹر وہیکلز اور 20 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا، ترجمان ریسکیو 1122


احتشام خان September 26, 2026
فوٹو: ایکسپریس نیوز

پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل کے علاقے بورہ پستہ ونی میں کان گرنے کے واقعے میں ملبے تلے دبے تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں کان گرنے کے افسوس ناک واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا اور ریسکیو اہلکاروں نے دشوار گزار مقام پر کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد ملبے تلے دبنے والے تینوں افراد کے جسد خاکی نکال لیے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق کان گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں 4 ایمبولینسز، دو ڈیزاسٹر وہیکلز اور 20 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔

ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے دشوار گزار علاقے میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرچ آپریشن جاری رکھا اور بالآخر ملبے تلے دبے تینوں افراد کے جسد خاکی نکال لیے، جنہیں ضروری کارروائی کے لیے منتقل کردیا گیا۔