وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ آمد
ملاقات کے بعد اہم پریس کانفرنس متوقع
پشاور:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان علی امین گنڈاپور فراز مغل کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جاری ہے، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
فراز مغل کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کچھ دیر بعد علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے، جس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔