خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سےغیر مطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید
فوٹو: فائل
پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست سے تنگ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے وزیراعلیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شہریوں نے سیاسی احتجاج اور سڑکوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کےعوام کو مشکلات کے بجائے امن اور معمولات زندگی کی بحالی چاہیے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے صرف شر و فساد پھیلانے والے ہیں، امن لانے والے نہیں ہوسکتے، تحریک انصاف ایک شرپسند جماعت ہے جو صرف ملک میں شر اور فساد پھیلاتی ہے۔
شہریوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگل رہی ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے، صوبے کے حالات ہمارے لیے ٹھیک کردیں، ہمیں عمران خان کی ضرورت نہیں ہے۔