ٹانک، ٹریفک پولیس کی گاڑی پر خوارجیوں کی فائرنگ، 3اہلکار شہید

فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے، تھانہ سٹی پولیس

پشاور:

ضلع ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

تھانہ سٹی پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ شہید اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Load Next Story