پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

اوگرا نے 29 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

فوٹو اے آئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 29 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے کل کیلیے ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے 27پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 389 روپے 3 پیسے پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 56 پیسے کے کمی ہوئی جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 404روپے 97 پیسے مقرر ہوگئی۔

 

متعلقہ

Load Next Story