’علی امین گنڈا پور کو دوبارہ وزیراعلیٰ کے پی منتخب کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے‘

بھائی کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کا حتمی فیصلہ خان صاحب کا ہوگا اور وہ جو بھی فیصلہ کریں ہمیں قبول ہوگا، فیصل امین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کرنے کے معاملے پر ان کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی کریں گے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر پارلیمانی پارٹی انہیں وزیراعلیٰ بنانے کے لیے ووٹ دے تو وہ کیا کریں گے، جس پر ان کا جواب تھا کہ ’’میں اس کھیل میں نہیں ہوں، یہ صرف خان صاحب کا فیصلہ ہے، وہ جو بھی فیصلہ کریں گے، میں اسے قبول کروں گا۔‘‘

فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے سے متعلق ان کے بیان کو بدقسمتی سے غلط رپورٹ کیا گیا جبکہ ان کا اصل مؤقف یہی تھا کہ علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

Load Next Story