گوادر؛ لاپتا ثمینہ کی کسی بھی تنظیم سے ممکنہ وابستگی پر بھائی کا بیان، خاندان نے لاتعلقی ظاہر کردی
بھائی نے گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تلاش اور صورتحال واضح کرنے کی اپیل کر دی
گوادر:
ٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی حنیف ولد چُکّا نے اپنی بہن ثمینہ کی گزشتہ چھ دنوں سے گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تلاش اور صورتحال واضح کرنے کی اپیل کی ہے۔
ویڈیو پیغام میں حنیف نے کہا کہ میری بہن ثمینہ 6 دنوں سے لاپتا ہے، ہم ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔
حنیف نے اپنے خاندان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں۔