ملک میں جعلی ڈگریوں کے خلاف ایک بڑی بحث شروع ہو گئی ہے، کیپٹین (ر) صفدر
کیپٹین (ر) صفدر کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ملک میں جعلی ڈگریوں کے خلاف ایک بڑی بحث شروع ہو گئی ہے۔
کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہمارے تین ججز گھر چلے گئے ان کی غلط ڈگری ثابت ہوئی، سوال پوچھنا ہمارا حق ہے،آج جن کی ڈگریاں ہم نے چیلنج کی ہیں وہ جوڈیشل کمیشن میں بیٹھ کر تقدیروں کے فیصلے کرتے ہیں،لنڈے کا کوٹ پہن کر کوئی وکیل نہیں بن سکتا،
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مزید کہا آج میرا حق ہے میں بطور پاکستانی سوال کر سکتا ہوں،ہم پشاور ہائیکورٹ میں ایک کیس لڑتے رہے ہیں، ہم نے وفاقی آئینی عدالت میں جلد سماعت کی درخواست دائر کرنی ہے،امجد علی شاہ کی ڈگری کا کیس چل رہا ہے،میری تربیت میں فرق ہے اخلاق سے گری ہوئی بات نہیں کروں گا،میرا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے بس اپنی ڈگری دکھائیں،آپ ڈگری دکھائیں ہم آپ کے گھر مٹھائی بھی لے کر آئیں گے۔