راولپنڈی: 2 بیٹیوں سمیت اغوا کے بعد خاتون کے قتل کے مقدمے میں مزید4 ملزمان کو نامزد کر دیا گیا
راولپنڈی کے ڈھوک جنگ سے 2 بیٹیوں سمیت اغوا کے بعد خاتون کے قتل کے مقدمے میں مزید4 ملزمان کو نامزد کر دیا گیا۔
نامزد ملزمان میں مقتولہ کی ساس، نند اور2 دیور شامل ہیں، 28 سال کی نبیلہ شاہین کے اغوا اور قتل کے معاملے میں پہلے ہی ایک دیور وسیم شاہ گرفتار ہے۔
خاتون کا خاوند گزشتہ 6 ماہ سے غائب ہے، تاحال کوئی سراغ نہیں ملا، مقتولہ کو 2 گولیاں ماری گئیں، لاش گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چونترہ سے ملی تھی۔
ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش چونترہ میں گڑھے میں دبا دی تھی، مقتولہ کی ڈیڑھ اور 4 سال کی دو بچیوں کو پولیس نے بازیاب کروا لیا تھا۔
ملزم نے جائیدار کی لالچ پر بھابھی اور بھتیجیوں کو اغوا کیا تھا، بھابھی کو قتل کر دیا تھا۔