کراچی؛ بن قاسم ٹاؤن میں جھاڑیوں سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

مقتولہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے اور ایک گولی کا نشان دیکھائی دیا ہے، پولیس

کراچی:

بن قاسم ٹاؤن اسٹیل مل روڈ جناح گیٹ کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کی عمر 20 سال کے قریب ہے اور فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی، مقتولہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے اور ایک گولی کا نشان دیکھائی دیا ہے۔

پولیس اور کرائیم سین موقع پر موجود ہے اور شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں، پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Load Next Story