خیبر واقعہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا جوڈیشیل انکوائری کا حکم
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ضلع خیبر کے عمائدین پر مشتمل وفد نے ملاقات کی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ضلع خیبر کے عمائدین پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے گزشتہ دنوں خیبر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی جوڈیشیل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کی انکوائری کرکے حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔
محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ قوم کے بچوں کو اس طرح قتل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شہید ایس ایچ او اور مقتول شہری دونوں قوم کے بچے ہیں، متاثرہ خاندانوں کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔
ملاقات میں جاں بحق افراد کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔