ایک اور ٹرین حادثہ، پاکستان ایکسپریس کھاریاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، مین لائن بلاک
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلیف ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں
لاہور:
راولپنڈی سے کراچی جانے والی 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس کھاریاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، حادثے کے باعث مین لائن بلاک ہونے سے ٹرین آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو کھاریاں کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس ڈریل ہو گئی۔
حادثے کے باعث مین لائن بلاک ہوگئی، جس سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحال ہونے کے بعد ٹرین آپریشن معمول کے مطابق شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔