بلوچستان کے 41 اضلاع میں 740 واٹر سپلائی منصوبوں کا ہدف مقرر

شہریوں نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو پروگرام کے تحت پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو نعمت قرار دیا ہے

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کے تحت صوبے بھر میں فراہمی آب کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

مالی سال 2026-27 کے دوران بلوچستان کے 41 اضلاع میں 740 واٹر سپلائی منصوبوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال بلوچستان بھر میں فراہمی آب کے 709 منصوبے مکمل کیے گئے اور ان منصوبوں کی تکمیل کی شرح 98 فیصد رہی۔

مالی سال 2025-26 میں واٹر سپلائی اسکیموں کے لیے 5 ارب 63 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ بلوچستان میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے نئے مالی سال 2026-27 میں 6 ارب 21 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

شہریوں نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو پروگرام کے تحت پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو نعمت قرار دیا ہے۔

Load Next Story