گوجر خان؛ ریلوے میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، جعفر ایکسپریس بھی پٹڑی سے اترگئی
ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں
لاہور:
پاکستان ریلویز میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج ایک اور ٹرین گوجر خان کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی گوجر خان کے قریب ڈی ریل ہوگئی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کھاریاں کے قریب پاکستان ایکسپریس کے ڈی ریل ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔