آزاد کشمیر کے شہریوں کا پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کی احتجاجی کال پر شدید اظہارِ تشویش
شہریوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں تصادم سے گریز کا مطالبہ کر دیا
مظفرآباد:
پی ٹی آئی کی جانب سے 4 اکتوبر کی احتجاجی کالز پر آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں تصادم سے گریز کا مطالبہ کر دیا۔
آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ مسلسل احتجاج، دھرنوں اور سڑکوں کی بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ لانگ مارچ اور دھرنے مسائل کا حل نہیں، احتجاج سے عام آدمی کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔