محمد آصف زندہ ہیں تو بھارتی فوج نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا؟ عطا تارڑ کا سوال
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوال اٹھایا ہے کہ محمد آصف زندہ ہیں تو بھارتی فوج نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا ہے؟
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھارتی فوج کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے بھارتی فوج کے ’فیک انکاؤنٹر‘ کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف زندہ سلامت ہیں تو بھارتی فوج نے کس بے گناہ کشمیری کو شہید کیا ہے؟۔
The question which arises from DG ISPR's Press Conference is that since M Asif is alive and well, the Indian Army must have killed an innocent Kashmiri whose body they claim to have recovered.
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) October 2, 2026
Since DG ISPR has presented M Asif in his press conference, the Indian side has a lot… https://t.co/ZcvvicksFL
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایک معصوم کشمیری کی لاش کو محمد آصف بنا کر پیش کرنا اعلیٰ ترین سطح کی ہزیمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی میڈیا کے سامنے موجودگی کے بعد بھارتی فوج کو دنیا کے سامنے وضاحت دینا ہوگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مطالبہ کیا کہ بھارت جواب دے کہ اس فیک انکاؤنٹر میں کس معصوم شخص کی جان لی گئی۔