طیارہ ہائی جیک معاملہ؛ غیر مقبول ہوتے نیتن یاہو کو سیاسی فائدہ پہنچ سکتا ہے؛ رپورٹ

اسرائیل میں 27 اکتوبر کو انتخابات ہونے ہیں اور نیتن یاہو اس واقعے کو اپنے حق میں پیش کر رہے ہیں

صدر ٹرمپ نے سعودیہ کیساتھ جوہری معاہدے کو اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط کردیا

دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کا واقعہ نیتن یاہو کو ان کی انتخابی مہم میں سیاسی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

آئرش ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے انتخابی مہم میں سیکیورٹی کے بیانیے کو تقویت دے سکتا ہے اور کرپشن کیسز سمیت حماس حملے کے باعث تنقید کا سامنے کرتے اور غیرمقبول ہوتے نیتن یاہو کے لیے نادر موقع بن گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں 27 اکتوبر کو انتخابات ہونے ہیں اور نیتن یاہو اس واقعے کو اپنے حق میں پیش کر رہے ہیں۔ وہ اسے سیکیورٹی انتباہ قرار دیکر نئی حکومت میں اپنی جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

نیتن یاہو کی موجودہ حکومت بھی اتحادیوں کے سہارے کھڑی ہے۔ اکتوبر 2023 میں حماس کا حملہ روکنے میں ناکامی اور غزہ جنگ میں فوجیوں کے جانی و مالی نقصان پر ان کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو کرپشن کیسز کا بھی سامنا ہے جس میں وہ صدر اسحاق ہرزیوگ سے صدارتی معافی کے بھی طلب گار ہیں جب کہ امریکی صدر نے بھی اسرائیلی ہم مںصب سے نیتن یاہو کو کیسز میں معافی دینے کی اپیل کر رکھی ہے۔

تاہم اسرائیلی صدر نے عندیہ دیا تھا کہ وہ ان کیسز کا فیصلہ قانون کے تناظر میں کریں گے جس سے پہلے کافی غیرمقبول ہوچکے نیتن یاہو کے سر اب ناہلی کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔ ایسے میں الیکشن آگئے ہیں۔

دبئی سے اسرائیل آنے والی پرواز کے ہائی جیک یا گرانے کی کوشش کی ناکامی اور عمانی نژاد معاون پائلٹ کے رنگے ہاتھوں گرفتاری کو نیتن یاہو اپنی گرتی مقبولیت کو اُٹھانے اور سیاسی فائدے کے لیے استعمال کریں گے۔ 

تاہم اپوزیشن رہنما یائر لاپڈ نے اس سے متعلق نیتن یاہو کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بھی اکتوبر 2023 کے حماس حملے کی طرح سیکیورٹی غفلت، کوتاہی اور لاپروائی کی مثال ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت نے ایک بار پھر اسرائیلیوں کی زندگیوں کو خطے میں ڈال دیا تھا۔ تعریف کے لائق وہ بھارتی پائلٹ اور مسافر ہیں جنھوں نے ہائی جیک کی کوشش کو ناکام بنایا ورنہ آج ہم سب سوگ منا رہے ہوتے۔

یاد رہے کہ 30 ستمبر کو دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں عمانی معاون پائلٹ نے بھارتی کپتان سمت مچھر پر مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کیا اور طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش جسے مسافروں نے ناکام بنادیا۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ معاون پائلٹ اسلامی انتہا پسندانہ نظریے سے متاثر کیا گیا تھا جب کہ آج رپورٹ کیا گیا ہے کہ وہ القاعدہ سے متاثر تھا تاہم اس کے ثبوت یا شواہد نہیں پیش کیے گئے۔

Load Next Story