فیکٹ چیک؛ اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی، وزارت اطلاعات
وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیکر اکاؤنٹ نے اسلام آباد میں کنٹینرز رکھے جانے سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری فیکٹ چیک میں بتایا گیا ہے کہ کنٹینرز شہریوں کی جان و مال اور قانونی نقل و حرکت کے تحفظ کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر رکھے گئے ہیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق یہ حفاظتی اقدامات اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیے گئے ہیں۔ ان کا مقصد شہریوں کی زندگی، املاک اور قانونی نقل و حرکت کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جبکہ عوامی بنیادی ڈھانچے اور حساس تنصیبات کی حفاظت بھی مدنظر رکھی گئی ہے۔
فیکٹ چیک میں مزید کہا گیا ہے کہ حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے متعلقہ فریق کے ماضی کے پرتشدد طرز عمل کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ اقدامات عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ریاستی ذمہ داری کے تحت کیے گئے ہیں۔
وزارت اطلاعات نے غیر ملکی میڈیا ادارے کی رپورٹ پر بھی ردعمل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ادارے نے ان حفاظتی اقدامات کو یک طرفہ طور پر ’روڈ بلاکیڈز‘ کے طور پر پیش کیا، جبکہ اس حقیقت کو نظر انداز کیا گیا کہ تمام سڑکیں کھلی ہیں۔
وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیکر اکاؤنٹ کے مطابق رپورٹنگ کا یہ انداز جان بوجھ کر گمراہ کن اور منفی تاثر پیدا کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ میڈیا ادارے کی جانب سے مبینہ طور پر جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی تاثر حقائق کا متبادل نہیں ہوسکتا۔
𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) October 2, 2026
◼️ No roads have been blocked. These containers have been placed as a precaution in Islamabad in compliance with the Honourable Islamabad High Court’s directions to protect citizens’… pic.twitter.com/vMOPFXGB6A