غیرملکی لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ کیس: ڈیانا کا آذربائیجان وآپس جانے سے انکار
لاہور میں غیر ملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں متاثرہ لڑکی نے آذربائیجان وآپس جانے سے انکار کردیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی خاتون مسافر ڈیانا نے وطن واپس جانے سے انکار کردیا، سکیورٹی ادارے آذربائیجان کی خاتون مسافر ڈیانا کو ایئرپورٹ لاؤنج میں لے کر آئے تھے۔
امیگریشن کلیئرنس کے بعد ڈیانا طیارے میں سوار ہوگئی تھی، طیارے میں سوار ہونے کے بعد ڈیانا نے سفر کرنے سے انکار کردیا۔
ڈیانا نے مؤقف دیا کہ اسے دھوکے سے آذربائیجان واپس بھیجا جارہا ہے۔ پولیس ڈراتی دھمکاتی رہی ہے ڈیانا نے عملے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سمجھانے کے باوجود واپس جانے سے انکار کیا سفر سے انکار پر ڈیانا کو طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا۔
ڈیانا کو ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل بریفنگ ہال منتقل کردیا گیا اپنی مرضی سے آذربائیجان واپس نہیں جانا چاہتی۔ ڈیانا کو سکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں بریفنگ ایریا میں بٹھایا گیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے نئے احکامات ملنے کے بعد ہی ڈیانا کے جانے نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔