وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو
وزیرداخلہ نے اپوزیشن سے ہونیوالے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی، وزیرداخلہ نے اپوزیشن سے ہونیوالے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی روانہ ہوگئے۔