چھوٹی کشتیوں پر برطانیہ پہنچ کر یہودی عبادت گاہ پر حملہ؛ ایرانی ملزمان عدالت میں پیش

دونوں نے کوئی بیان نہیں دیا اور انہیں 23 اکتوبر تک اولڈ بیلی کورٹ میں پیشی تک حراست میں رکھا گیا ہے

دونوں گرفتار افراد 20 ستمبر کو چھوٹی کشتیوں کے ذریعے یورپ سے برطانیہ پہنچے تھے

لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں آج دو ایرانی نژاد افراد 36 سالہ سلام احمدیان () اور 34 سالہ رحمان صالحی پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر مارک لکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان ایران میں موجود ایک تیسرے شخص کے رابطے میں تھے جو حملے کی ہدایات دے رہا تھا اور گھر میں دھماکہ خیز مواد بنانے کا طریقہ بتا رہا تھا۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے یومِ کپور کے موقع پر مانچسٹر کی یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے لیے کلورین بم بنانے کی سازش کی۔ دونوں نے مانچسٹر جیوش میوزیم اور ہیٹن پارک سائناگوگ کی خفیہ ریکی بھی کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان 20 ستمبر کو گرفتار ہوئے تھے، دونوں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے یورپ سے برطانیہ آئے تھے، ایک کو پناہ مل چکی تھی اور دوسرے کی درخواست زیر التوا تھی۔

دونوں نے کوئی بیان نہیں دیا اور انہیں 23 اکتوبر تک اولڈ بیلی کورٹ میں پیشی تک حراست میں رکھا گیا ہے۔

برطانوی حکام نے ابھی تک یہ تفصیل ظاہر نہیں کی کہ پولیس کو دونوں مشتبہ افراد تک پہنچنے میں کون سی خفیہ معلومات یا شواہد مددگار ثابت ہوئے۔

دونوں کو 20 ستمبر کو گرفتار کیا گیا، حکام کی جانب سے تفتیش کے اس مرحلے پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان سرگرمیوں کا سراغ سب سے پہلے کس ذریعے سے ملا۔

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ یہ ایرانی حکومت کی جانب سے یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سنگین کوشش ہے۔

 

Load Next Story