خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 3 اہم سرغنہ سمیت فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خیبرپختونخوا کےعلاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا گیا، جہنم واصل ہونے والے 8 دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے3اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سےغیر ملکی کرنسی اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسزعزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔