وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، صدر مملکت سے بھی رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد محسن نقوی کے گھر پہنچے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی پریس کانفرنس کریں گے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے بھی رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومتی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
 

Load Next Story