بی بی پاکدامن دربار میں خواتین سے نوسربازی کرنے والی ملزمہ گرفتار

ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزمہ نے باتوں میں لگا کر ایک خاتون کا قیمتی پرس چوری کرلیا

لاہور بی بی پاکدامن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خواتین سے نوسربازی کرنے والی ملزمہ کو شاہدرہ سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزمہ نے باتوں میں لگا کر ایک خاتون کا قیمتی پرس چوری کرلیا، جس میں 17 ہزار روپے نقدی اور سونے کی بالیاں موجود تھیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ انیلہ پہلے بھی متعدد خواتین کے ساتھ نوسربازی کرچکی ہے۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی منزہ کرامت نے کہا کہ نوسربازوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
 

Load Next Story