کراچی؛ بن قاسم میں حاملہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل، شوہر ساتھی سمیت گرفتار

بن قاسم تھانے کی حدود میں نامعلوم لڑکی کی سر پر گولی لگی لاش برآمد ہوئی تھی

کراچی:

بن قاسم میں حاملہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود میں نامعلوم لڑکی کی سر پر گولی لگی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی تحقیقات کے دوران مقتولہ کے شوہر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس نے جدید تفتیشی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کے مرکزی ملزم تک رسائی حاصل کی۔

آئی جی سندھ نے پولیس ٹیم میں شامل ایس ایچ او، ایس آئی او اور دیگر افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Load Next Story