دیر لوئر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 2 کرنسی ڈیلر جاں بحق
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ڈیلرز کی شناخت ناصر خان اور سیلم خان جان کے نام سے ہوئی ہے
دیر لوئر میں میدان بائی روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 کرنسی ڈیلر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ڈیلرز کی شناخت ناصر خان اور سیلم خان جان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کرنسی ڈیلرز سے 12 کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
واقعے کے خلاف اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کے عوام نے لاشیں اٹھا کر لعل قلعہ میدان تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا۔
پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔