فالس فلیگ آپریشن کا بھارتی ڈراما بے نقاب، عوام کا بھرپور ردعمل
فالس فلیگ آپریشن کا بھارتی ڈراما بے نقاب ہونے پرعوام نے بھرپور ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کوواضح پیغام دیا ہے۔
بڈگام میں پاکستانی فوجی کی ہلاکت سے متعلق بھارتی دعوے پر پاک فوج کے سابق اہلکار محمد آصف کے اہل محلہ نے ردعمل دیتے ہوئے اسے فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
اہل محلہ کا کہنا تھا کہ محمد آصف سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا بری طرح ناکام ہوگیا ۔ مودی سرکار کو پاکستانی فوجی کی ہلاکت کا دعویٰ بے نقاب ہونے پر بڑے پیمانے پر رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک زندہ شخص کو مردہ قرار دے کر جھوٹ اور غلط بیانی کی انتہا کردی ہے۔ اہل محلہ کا کہنا تھا کہ بھارت صرف پروپیگنڈا کرسکتا ہے اور میدان جنگ میں پاکستان کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں۔
اہل علاقہ نے کہا کہ معرکۂ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور جھوٹے دعووں کا سہارا لے رہا ہے۔