خیبرپختونخوا میں بڑھتی بدامنی؛ شہری صوبائی حکومت پر برس پڑے

صوبائی حکومت سے وابستہ لوگ اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے عوام میں نفرت اور انتشار کو ہوا دے رہے ہیں، شہری

خیبر پختونخوا میں بڑھتی بدامنی پر شہری صوبائی حکومت پر برس پڑے۔

کے پی کے میں بدامنی و دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور تشویش ناک صورتحال پر شہریوں نے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا  ہے۔

شہریوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ عوامی مسائل کے بجائے دھرنوں اور احتجاجی سیاست پر مرکوز ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام ہو، صحت کا شعبہ یا سڑکوں کا نظام، ایک بھی شعبہ بہتر نہیں ہے۔

شہری نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت کے خلاف کارروائی کرکے اسے ختم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اس عہدے کے قابل نہیں ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے وابستہ لوگ اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے عوام میں نفرت اور انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔

شہریوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اور شہریوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

Load Next Story