پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ دنیا کے 5 بہترین سستے رہائشی منصوبوں میں شامل

منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائد گھر فراہم کیے جا رہے ہیں، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیے گئے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبے کو عالمی سطح پر پذیرائی مل گئی ہے۔

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کو دنیا کے 5 بہترین سستے رہائشی منصوبوں میں شامل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ کے اسکرول آف آنر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سینیئر وزیر کے مطابق منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائد گھر فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد ہزاروں خاندانوں کو اپنے گھر کی سہولت فراہم کرکے انہیں تحفظ، سلامتی، وقار اور بہتر مستقبل دینا ہے۔

اس حوالے سے عمان کے دارالحکومت مسقط میں تقریب منعقد کی گئی تھی۔

عالمی ایوارڈ ملنے پر پنجاب حکومت نے مؤقف اپنایا کہ یہ اعزاز صوبے کے عوام کا ہے اور یہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خوشحال، بااختیار اور باوقار پنجاب کے وژن کا اعتراف ہے۔

Load Next Story